جنید ریاض : لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کی تیاریاں ،لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں نگران عملے کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ، جس میں سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی ۔
لاہور بورڈ کے تحت میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ میں سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔میٹرک سیکنڈ اینول 2024 کا آغاز 20 اگست سے ہوگا۔بورڈ حکام کے مطابق زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت امتحان منعقد کیا جا رہا ہے۔بوٹی مافیا کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تمام امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔تقریب میں ریسرچ اینڈ کوارڈینیشن آفیسر لاہور بورڈ پروفیسر اعجاز نے بھی شرکت کی۔
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام
19 Aug, 2024 | 12:56 PM