صرف لاہورنہیں تینوں سٹیڈیمزکی تعمیرہمارےلیےچیلنج تھا،محسن نقوی

19 Aug, 2024 | 12:08 PM

وسیم احمد:  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  کا کہنا ہے  کہ صرف لاہورنہیں تینوں سٹیڈیمز کی تعمیرہمارےلیےچیلنج تھا۔

 تفصیلات کے  مطابق   چیئرمین پی سی بی محسن نقوی الصبْح قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے، جہاں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ  صرف لاہورنہیں تینوں سٹیڈیمزکی تعمیرہمارےلیےچیلنج تھا،چیمپئنزٹرافی سےپہلےپروجیکٹ مکمل کرلیں گے۔

 محسن نقوی کا کہنا ہے کہ  پی سی بی سکیورٹی اداروں کےساتھ رابطےمیں ہے،میچزآگےپیچھےہوسکتےہیں مگرتعمیراتی کام کومکمل کرلیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ   قذافی سٹیڈیم کی تزئین وآرائش چیلنج تھی،ہم نےسکیورٹی کومدنظررکھناہےاورٹارگٹ بھی پوراکرناہے۔


 

مزیدخبریں