عابد چوہدری: ادھارکی رقم واپس مانگنےپرشہری آپےسےباہرہوگیا،گاہک عبدالرؤف نےدکاندارکےادھارواپسی کےتقاضےپر شیشےکی بوتلیں چلا دیں.
تفصیلات کے مطابق ملزم عبدالرؤف نے 50ہزار روپے کا سامان ادھار لیا تھا۔
ملزم عبدالرؤف پیسوں کے تقاضے پر طیش میں آگیا، ملزم نے گالم گلوچ کے بعد دکاندار کو شیشے کی بوتلیں مارنا شروع کر دیں۔
دکاندار سلیم نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ شالیمار میں درخواست دے دی مگر درخواست اور سی سی ٹی وی کے باوجود مقدمہ درج ہوا نہ ملزم گرفتار ہو سکا۔