پاکستان میں سپر بلیو مون کا نظارہ کب ہوگا؟

19 Aug, 2024 | 09:37 AM

ویب ڈیسک:  پاکستان میں  رواں سال 2024 کا پہلا سپر بلیو مون آج ہوگا. اس طرح کے واقعات اوسطاً ہر 10 سال بعد ہوتے ہیں جبکہ یہ سال کا پہلا سپر مون بھی ہوگا، جس میں چاند 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

سپارکو کے مطابق آج رات 11 بج کر 26 منٹ پر پاکستان میں سپر بلیو مون وقوع پذیر ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظارہ کیا جا سکے گا۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ اگلے تین سپر مون 18 ستمبر، 17 اکتوبر اور 15 نومبر کو آسمان پر نظر آئیں گے، ایک ہی موسم میں چار بار مکمل مہتاب کا ظہور ہو جائے تو بلیو مون کہلاتا ہے، 19 اگست کا سپر بلیو مون اس سیزن کا تیسرا بلیو مون ہے، بلیو مون بہت ہی نایاب مظاہر ہوتے ہیں جو دو سے تین سال کے عرصے کے دوران ظہور ہوتے ہیں۔

ناسا کے مطابق اگلا سپر بلیو مون جنوری 2037 تک نظر نہیں آئے گا۔

سپر بلیو مون کیا ہے؟

سپر بلیو مون دو الگ الگ ظاہر ہونے والے فلکیاتی مظاہر کا امتزاج ہے، یہ انوکھا واقعہ اس وقت رونما ہوتا ہے جب سپر مون اور بلیو مون کے قمری چکر کسی ایک تاریخ پر رونما ہوتے ہیں، اس دوران چاند زمین کے قریب ترین آ جاتا ہے، چاند کا زمین سے فاصلہ محض2 لاکھ26 ہزار میل رہ جاتا ہے۔

اس دوران چاند ایک اوسطاً کامل مہتاب سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

مزیدخبریں