ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنگ بندی مذاکرات کےنکات پر حماس کا ردعمل سامنے آ گیا

جنگ بندی مذاکرات کےنکات پر حماس کا ردعمل سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  تین ملکوں کی ثالثوں کے زیر سایہ دوحہ میں ہونے والے حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کے نکات پر حماس کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

حماس نے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ نیتن یاہو جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ دوحہ میں ہوئےمذاکرات کی تفصیلات ثالثوں نے بتا دی ہیں اور مذاکرات میں نیتن یاہو کی نئی شرائط سامنے آئی ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قیدیوں کے تبادلے اور اسرائیل کے انخلا کیلئے بھی نئی شرائط رکھی ہیں۔

اسرائیل کے خلاف برسر پیکار حماس کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ذمہ دار نیتن یاہو ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی کیلئے ثالثوں سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

ترجمان حماس نے مزید کہا کہ ثالثوں سے کہا ہے کہ جن نکات پر پہلے اتفاق ہو چکا ہےان کو حتمی شکل دیں۔