ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر سے مشکوک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں تعینات پولیس اہلکاروں نے مشکوک جانتے ہوئے ایک شخص کو چیک کیا۔ تلاشی کے دوران مشکوک شخص سے 9ایم ایم پستول اور 10گولیاں برآمد ہوئیں۔
ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے ریس کورس پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔