ویب ڈیسک: کندھ کوٹ میں تھانہ سی سیکشن کے حدود میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، نامعلوم چوروں نے ہندو بیوپاری وجے کمار کی گدام کا صفایا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چور 100 سے زائد من گندم چوری کرکے فرار ہوگئے. ہندو بیوپاری وجی کمار کا کہنا ہے کہ گدام 10 دن سے بند تھا چور تالے توڑ کر گندم کے بوریاں لے گئے، اطلاع کے باوجود بھی پولیس نے کوئی کاروائی نھیں کی، گندم چوری ہونے سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ آئے روز ڈکیتیاں اور چوریاں روز کے معمول بن گئے، ایس ایس پی امجد شیخ نوٹس لیکر چوری شدہ گندم واپس کروائیں۔