پرویز خٹک کا نوشہرہ میں جلسہ؛ بڑی بات کہہ دی

19 Aug, 2023 | 10:14 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے نوشہرہ میں بڑا جلسہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بہت جلد خیبر پختونخواہ کا وزیراعلیٰ میں ہوں گا، آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا صفایا نہ کیا تو ہمارا نام بدل دیا جائے۔

خیبر پختونخوا کی سیاست پر نظر رکھنے والے مبصرین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چئیرمین پرویز خٹک کے نوشہرہ میں جلسہ کو شو آف پاور قرار دے رہے ہیں۔ 

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الٍفاظ نہی، دونوں ہاتھوں سے نوشہرہ کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ،کچھ ضروری باتیں کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا، پی ٹی آئی اس لیے چھوڑی کے جو لیڈر بچوں کو تمیز نہیں سکھاتا اس کو لیڈر کیسے مان لوں۔ہم نے پی ٹی آئی میں تہذیب نہیں دیکھی۔

پرویز خٹک نے کہا،عمران کہتے تھے کہ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی چھوڑی  تو اکیلا ہوگیا ،  عمران خان آپ کو اپنا غرور نے نیچے لیکر آیا ۔ عمران خان سن لو اگر تحریک انصاف کا صفایا نہ کیا تو میرا نام بدل دینا۔عمران خان کہتے ہیں پرویز خٹک نے غداری کی۔ عمران خان میں نے غداری نہیں کی آپ نے ملک کے ساتھ غداری کی۔عمران خان اگر آپ کا غرور خاک میں ملاونگا ۔

سابق وزیراعلیٰ پختونخوا نے کہا، ہم نے صوبے میں عوام کی خدمت کی، قانون سازی کی، پولیس کو با اختیار کیا، اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی ، جب میں حرام نہیں کھاونگا تو کسی کے  باپ کو بھی حرام نہیں کھانے دونگا۔

انہوں نے کہا،عمران خان اپنی ہر تقریر میں کہتے تھے ہم نے صوبہ خیبر پختون خوا میں کام کیا، عمران خان آپ نے پنجاب میں کیوں کام نہیں کیا۔ عمران خان آپ نے وفاق میں کیوں ترقیاتی کام نہیں کئے، پختونخوا مین تو کام ہم نے کیا۔

پرویز خٹک نے مزید کہا،عمران خان کے سر میں دماغ نہیں بھوسہ بھرا ہے۔عمران خان اس ملک کی ترقی کے لیے نہیں آئے تھے۔عمران خان اس ملک کی بربادی کے لیے آئے تھے۔عمران خان نے نو مئی کو جو کچھ  کیا اس کے بعد عمران خان کے ساتھ چلنا مشکل تھا۔

مزیدخبریں