سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نے دریائے ستلج میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیاں کا جائزہ لیا، کمشنر لاہور ڈویژن، آر پی او شیخوپورہ ریجن، ڈی پی او قصور اور ڈپٹی کمشنر بھی ہمراہ تھے.
ستلج کے سیلاب سے متاچرہ علاقوں کے ہنگامی دورہ کے بعد وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ وہ دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں کیونکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے گنڈا سنگھ بارڈر، قصور کے قریب 278,000 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہاہے۔
محسن نقوی نے قصور میں ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کرنے کے بعد سماجی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پولیس، اور آبپاشی ٹیموں کی گزشتہ 3 دنوں میں چوبیس گھنٹے مسلسل کاوشوں کی تعریف کرنا لازم ہے۔ اس سیلاب کی 35 سالوں میں کوئی مثال نہیں ملتی، لیکن ہماری ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں، جو ہمارے لوگوں کی حفاظت اور مدد کے لیے وقف ہیں۔ انشاء اللہ ہم مل کر اس ( سیلاب) کا مقابلہ کر لیں گے۔
Monitoring the River Satluj flood situation closely as 278,000 cusecs of water rush near Ganda Singh Border, Kasur because of water discharge from indian side.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) August 19, 2023
Visited flood-affected areas and relief camps today. Appreciation for district Administration,Rescue 1122, Police, and… pic.twitter.com/XseySdqFXk