لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

19 Aug, 2023 | 06:56 PM

روزینہ علی : آج رات ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،شمال مشرقی پنجاب ، بالائی  خیبرپختونخوا ، میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار  کے روز  اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے  کی توقع ہے ۔ اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر   اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ایبٹ آباد اور دیر میں بعض مقامات پر  تیز ہواؤں  اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، لاہور ، سیالکوٹ،گجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین , نارووال، راولپنڈی اور جہلم میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔  بہاولپور،ساہیوال ، فیصل آباد،سرگودھا ،جھنگ میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔ گلگت بلتستان  میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کشمیر  میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی  ہے۔

مزیدخبریں