ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیرِ توانائی، بجلی اور پیٹرولیم محمد علی کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نگران وزیرِ توانائی، بجلی اور پیٹرولیم کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا. انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں توانائی و بجلی شعبے کی اصلاحات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے. توانائی و بجلی شعبے کی اصلاحات ملکی معاشی استحکام و ترقی کیلئے انتہائی کلیدی ہیں.