سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟

19 Aug, 2023 | 06:37 PM

سٹی 42:    سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ۔

1 تولہ سونے میں 1500 روپے کے اضافے سے 2لآکھ 26ہزار 800 کا ہو گیا .10 گرام سونے میں 1286 روپے اضافے سے 1 لاکھ 93 ہزار 158 روپے کا ہوگیا. انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے 1889 فی اونس کا ہوگیا. 1 تولہ چاندی میں 50 روپے اضافے سے 2800 روپے کی ہوگی. 

واضح رہے گزشتہ روز سونے کی قیمت میں ایک تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 25 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی   ۔

مزیدخبریں