ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ کا چھ ماہ تک اجتماعی ریپ

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-08-19/news-1692444297-9132.jpg
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد میں یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی جاتی رہی اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل بھی کیا گیا

 تھانہ شہزاد ٹاؤن کی پولیس نے طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جس میں 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

طالبہ کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مجھے نازیبا ویڈیو بناکر 6 مہینے تک بلیک میل کیا جاتا رہا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلیک میل کر کے مجھ سے طلائی زیورات اور نقدی رقم بھی لی جاتی رہی، ملزمان نے میرے شہر سے باہر نہ جانے پر ویڈیو بھی وائرل کر دی۔

ریپ کے اس سنگین جرم کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس نے اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جبکہ اس جرم کا مقدمہ درج کرنے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے جس کے بعد ملزموں کا روپوش ہو جانا بظاہریقینی ہے۔