ملک اشرف : پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن کی 80 ارب روپے کی اراضی واگزار کروا لی گئی ,,پنجاب کوآپریٹو بورڈ نے پراگرس رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی .
کوآپریٹو بورڈ کی 80 ارب روپے کی 643 کینال 8 مرلہ اراضی واگزار کروائی گئی ۔جسٹس مسعود عابد نقوی کا پنجاب کوآپریٹو بورڈ کی اراضی واگزار کروانے کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جسٹس مسعود عابد نقوی نے کوآپریٹو بورڈ کی اراضی واگزار کروانے کے متعلق تحریری حکم جاری کیا ہے.
24 نومبر 2022 سے 15 اگست2023 تک کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی جس کے مطابق کوآپریٹو بورڈ کی اراضی لاہور ، سیالکوٹ ، گجرات ، اور گوجرانولہ کے علاقوں سے واگزار کروائی گئی ہے،جسٹس مسعود عابد نقوی کا محکمہ کوآپریٹو بورڈ کی اراضی واگزار کروانے کے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے. ذرائع کے مطابق جسٹس مسعود عابد نقوی کی کاوشوں سے پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن بورڈ کی 20 ارب مالیتی کی اراضی واگزار کروائی گئی ہے.
پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکوڈیشن کی 80 ارب روپے کی اراضی واگزار کروا لی گئی
19 Aug, 2023 | 04:24 PM