نگراں وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو عہدے سے ہٹادیا

19 Aug, 2023 | 03:59 PM

 ویب ڈیسک :وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کو عہدے سے ہٹا دیا، شکیل قادر خان صوبے کے نئے چیف سیکرٹری ہوں گے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے افسروں کے تبادلے کرتے ہوئے گریڈ 21 کے شکیل قادر کو چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات کردیا  جبکہ گریڈ 22 کے افسر عبدالعزیز عقیلی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں افسروں کے تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔

  شکیل قادر خان بلوچستان کے نئے چیف سیکرٹری تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں