ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

4 سیاحوں کے کھانے کا بل حکومت کے گلے پڑ گیا

 4 سیاحوں کے کھانے کا بل حکومت کے گلے پڑ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یورپی ملک البانیہ میں 4 اطالوی سیاح کھانے کا بل ادا کیے بغیر چلتے بنے جس کی ادائیگی اطالوی حکومت کو کرنا پڑی۔

ویسے تو جہاں بھی کوئی سیاح جاتا ہے وہ اپنے بل کی ادائیگی خود کرتا ہے چاہے وہ بل کھانے کے ہوں یا رہائش کے لیکن اٹلی کے 4 سیاح ایسے بھی تھے جو البانیہ میں سیر و تفریح کیلئے گئے لیکن کھانے کا بل ادا کیے بغیر چلے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ البانیہ کے شہر برات کے ایک مقامی ریسٹورینٹ میں پیش آیا جس کے بعد یہ خبر دونوں ملکوں کے میڈیا کی زینت بن گئی اور بات اس قدر بڑھ گئی کہ البانیہ کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے دورے پر موجود اٹلی کی وزیراعظم سے بات کی۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-08-19/337903_3678806_updates.jpg

البانیہ کے وزیر اعظم نے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے اٹلی کی وزیراعظم سے بات ہوئی جس کے بعد انہوں نے اپنے سفیر سے کہا کہ 'جاؤ اور ان بیوقوفوں کا بل ادا کرو'۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی حوالے سے البانیہ میں تعینات اٹلی کے سفیر نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے سیاحوں کے بل کی ادائیگی کر دی ہے جس کی قیمت 80 یورو  تھی۔

البانیہ کے وزیر اعظم نے کہا کہ اطالوی حکومت نے قانون کی عزت کرتے ہوئے اپنے بل کی ادائیگی کی اور ساتھ ہی البانیہ کے وزیر اعظم نے امید کا اظہار بھی کیا کہ اس طرح کے واقعے مستقبل میں نہیں ہوں گے۔دوسری جانب ریسٹورینٹ کے مالک نے کہا یہ پہلی بار ہے کہ کوئی کسٹمر ان کے ریسٹورینٹ سے پیسے ادا کیے بغیر چلا گیا جب کہ چاروں سیاحوں نے کھانے کی تعریف بھی کی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer