ٹوئٹر پر نئے فیچر کی آزمائش؛اب کوئی کسی کو بلاک نہیں کر سکے گا

19 Aug, 2023 | 12:39 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک)  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (X) نے حال ہی میں اہم فیچر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے  مطابق ایکس ( ٹوئٹر) کے بانی ایلون مسک کا یہ اعلان ایک صارف کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ایک سوال کے جواب میں سامنے آیا جس میں انہوں نے پوچھا کہ ’کیا کبھی کسی کو بلاک کرنے یا خاموش کرنے کی کوئی وجہ ہے؟ اپنی وجوہات بتائیں۔

 اس صارف نے پلیٹ فارم کے دیگر صارفین کے سامنے سوالات رکھے تھے تاہم جواب خود مالک کی طرف سے آیا تھا۔

مزیدخبریں