ٹرمپ کے ہوٹل پر کام کرنے والی ملازمہ سے ساتھی ملازم کی زیادتی

19 Aug, 2023 | 12:16 PM

Imran Fayyaz

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرن بیری زیزورٹ پر کام کرنے والی ملازمہ کے ساتھی ملازم کی نے مبینہ  جنسی زیادتی ،ھ زیادتی کے واقعے پر ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ساؤتھ ایر شائر میں واقع ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت لگژری ٹرن بیری زیزورٹ میں کام کرنے والی خاتون کی جانب سے ساتھی ملازم پر لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ 23 جون کو پیش آیا اور پولیس سے پہلے واقعے سے متعلق زیزورٹ کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ خاتون ملازمہ کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر ایک شخص کو حراست میں لیا گیا جسے بعد ازاں ایر شائر کی عدالت میں پیش کیا گیا تاہم عدالت اور پراسیکیوٹر کی جانب سے تاحال کیس کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی ہے۔

مزیدخبریں