ملزم کار کا دروازہ کھول کر فون سنتی خاتون سے موبائل چھین کر فرار

19 Aug, 2023 | 11:21 AM

(فاران یامین)شہر میں ڈکیتی ، رابری اور چھینا جھپٹی کی وارداتیں کا سلسلہ نہ تھم سکا ،تھانہ گلشن اقبال کی حدود سے نامعلوم ملزمان خاتون سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔
درخواست گزار جاوید اقبال کے مطابق اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے گیا تو میری بہن کار میں بیٹھی تھی،اچانک دو موٹر سائیکل سوار ملزمان آگئے،ملزم کار کا دروازہ کھول کر فون سنتی خاتون سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے.

ملزمان کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا ملزم جلدی سے اترتا دیکھا جاسکتا ہے،ملزمان واردات کے بعد با آسانی فرار بھی ہو جاتے ہیں،متاثرہ خاتون کے بھائی نے تھانہ گلشن اقبال میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔

مزیدخبریں