وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا طویل دورہ ،  طبی سہولتوں کا جائزہ لیا  

19 Aug, 2023 | 10:08 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ محسن نقوی نے دل کے مریضوں کے لئے پی آئی سی میں علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈز کا معائنہ کیا،مریضوں کی عیادت کی اورخیریت دریافت کی اور مریضوں اور تیمارداروں سے پی آئی سی میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے استفسار کیا۔ 

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن کے پلان کی منظوری دے دی۔  پہلے مرحلے میں ایمرجنسی کے گراؤنڈ فلور کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

 نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے وارڈز کا معائنہ کیا،پرائیویٹ کمروں کا بھی دورہ کیا گیا۔ محسن نقوی کی جانب سے ایمرجنسی وارڈ کے انتظام، سہولتوں میں بہتری لانے کی ہدایت دی گئیں۔ اُن کے مطابق نئی تعمیرات کی بجائے پرانی عمارت کو بہتربنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ویٹنگ ایریا میں سہولتوں کو بہتر بنانے،  پرائیویٹ کمروں ،آئی سی یوز کی حالت کو بہتر بنانے، وارڈز کے واش رومز ، بیڈز بھی چیک کیے، پرانے بیڈز ، میٹرس تبدیل کرنے کی ہدایت دی۔

 محسن نقوی نے آپریشن تھیٹرز کو انفکشن فری بنانے پرانتظامیہ کی کاوشوں کوسراہا۔ جنرل کارڈیک سرجری وارڈ، آئی سی یو، ایمرجنسی وارڈ کیساتھ ہسپتال کے دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مریضوں کی عیادت کی ،جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

 وارڈز میں موجود مریضوں نے آپریشنز میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں جس پر وزیراعلیٰ کی انتظامیہ کوبائی پاس آپریشن 7روز ،انجیو گرافی 4 روز میں کرنے کی ہدایت جاری کی۔

 محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی آئی سی کے تمام آپریشن تھیٹرز انفکشن فری ہوچکے ہیں، پی آئی سی میں آپریشنز کا بیک لاگ جلد ختم ہوجائے گا۔ طبیعت بہتر ہونے پر مریضوں کوایمرجنسی سے فوری وارڈز میں شفٹ کیا جائے، وزیراعلیٰ محسن نقوی کی نئے وارڈبنانے کیلئے جلد جگہ مختص کرنے کی ہدایت دے دی گئیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےپی آئی سی میں صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا

 وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اہم اجلاس کیا گیا۔  وزیر اعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی کی اپ گریڈیشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پی آئی سی ڈاکٹر فرقد عالمگیر،سیکرٹری صحت،سیکرٹری تعمیرات کی شرکت، سی ای او ڈاکٹر نعمان، ایم ایس ڈاکٹر تحسین، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نے شرکت کی۔

مزیدخبریں