شیراکوٹ پولیس کی منشیات اورپتنگ فر و شو ں کےخلا ف کارروائیا ں جا ری

19 Aug, 2023 | 09:50 AM

فا را ن یا مین :شیراکوٹ پولیس کی تین مختلف کارروائیاں, کارروائیوں کے دوران لسٹڈ منشیات فروش اورپتنگ فروش گرفتار کر لئے گئے .
پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی سے پتنگیں و ڈور برآمد کی، ملزم عثمان کی گاڑی سے 50 پتنگیں اور 03 چرخی ڈور برآمد ہوئی، دوسری کارروائی میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش عدیل واہگی گرفتار ہوا، ملزم تعلیمی اداروں، بس اڈوں، ہوٹلز و ہاسٹلز اور تفریحی مقامات کے اطراف منشیات فروخت کرتا تھا۔

ملزم کے قبضہ سے 1860 گرام چرس برآمد کرلی گئی، تیسری کارروائی میں رفاقت عرف بلا جٹ کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا، ڈیرے پر چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے2 رائفلز،2 پستول، 14 میگزینزاوردرجنوں گولیاں قبضہ میں لے لیں۔

مزیدخبریں