ویب ڈیسک: ملک بھر میں اچانک انٹرنیٹ غائب ہونے پر عوام سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز بنا کر لطف اندوز ہوتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق جہاں ملک بھر میں فائبر آپٹک میں فنی خرابی کی وجہ سے انٹر نیٹ غائب ہوگیا، وہیں عوام نے سوشل میڈیا پر مزے مزے کی میمز بنا کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
فائبر آپٹک انٹرنیٹ فنی خرابی کے باعث غائب رہا وہیں مشہور سروس پروائیڈر جیز کی انٹرنیٹ فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی جس پر عوام نے جیز کے حق میں بھی میمز شئیر کیئں، جس کے جواب میں جیز نے ٹویٹ کر کے صارفین سے محبت کا اظہار کیا۔