ویب ڈیسک : اسلام آباد پولیس کا شہباز گل سے متعلق اہم بیان دے دیا کہ کوئی بھی شہباز گل سے ملاقات نہیں کر سکتا ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہناتھا کہ ہسپتال پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ عوام یا کوئی بھی شخص ملاقات کی کوشش کرکے امن وامان کی صورتحال پیدا نہ کرے۔
اسلام آباد پولیس نے ہسپتال میں سکیورٹی کا مناسب بندوبست کیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا مزید کہناتھا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر نہیں ہے اور کسی کع بھی ملزم سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے ۔
کسی بھی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بننے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔