(ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد ہوگئی،سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونا 171 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونا 19 ڈالر کم ہوکر 1752 ڈالر فی اونس ہے۔