ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری  

سپیشل الاؤنس ،پنجاب،افسران،اساتذہ،ملازمین،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) پنجاب کے اساتذہ، افسران اور ملازمین کی سنی گئی۔ پانچ ماہ بعد اسپیشل الاؤنس کی ادائیگی کا کوڈ جاری کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو اگست کی تنخواہیں 15 فیصد الاؤنس کیساتھ ملیں گی۔ گزشتہ 5 ماہ کے بقایا جات بھی اگست کی تنخواہوں کیساتھ ملیں گے۔ 15 فیصد اسپیشل الاؤنس جون کی بیسک تنخواہ پر ملے گا۔

 دوسری جانب راؤعبدالکریم کو ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی آئی جی لیگل کامران عادل کا تبادلہ کر دیا گیا۔ کامران عادل کو ڈی آئی جی ٹریننگ لگا دیا گیا۔ کامران عادل کو ڈی آئی جی لیگل کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

 سید خرم علی کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون تعینات کر دیا گیا۔ شارق کمال صدیقی کو ڈی آئی جی لاجسسٹک لگا دیا گیا۔ سید حماد عابد کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لگا دیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔