(جنید ریاض) پرائیوٹ سکولوں کے ای لائسنس کی معیاد بڑھ گئی، اب پرائیوٹ سکولوں کو ایک نہیں بلکہ 2 سال کیلئے ای لائسنس جاری کیا جائے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہزاروں پرائیوٹ سکولوں کیلئے اچھی خبر، پرائیوٹ سکولوں کے ای لائسنس کی معیاد بڑھادی، اب پرائیوٹ سکولوں کو 2 سال کیلئے ای لائسنس جاری کیا جائے گا۔اس سے قبل ای لائسنس ایک سال کیلئے جاری کیا جاتا تھا۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کیجانب سے درخواست پر کیا گیا۔ایک سال کا لائسنس جاری ہونے سے پرائیوٹ سکولوں کو تعلیمی بورڈ سے الحاق میں مسائل کا سامنا تھا۔
سکول سربراہان کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے بچوں کی رجسٹریشن میں دشواری کا سامنا تھا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائیوٹ سکولوں کو 2 سال کی رجسٹریشن جاری کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔