پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عدالت سے بڑی خبر آگئی

19 Aug, 2022 | 03:50 PM

(ملک اشرف)  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے اوگرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ 

جسٹس شکیل احمد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی،  جسٹس شکیل احمد نے خواتین وکلاء سے استفسارکیا کہ آپ کا کیس کیا ہے؟؟؟ایڈووکیٹ سلمٰی ریاض نے جواب دیا ہمارا کیس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متعلق ہے، قیمتوں میں اضافے کو چیلنج  کیا۔ جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا مین کیس میں کیس کی کیا صورت حال ہے۔

سلمٰی ریاض نے جواب دیا مین کیس میں عدالت نے وزارت پیٹرولیم سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے، جسٹس شکیل احمد نے کہااچھا اس متفرق درخواست میں جواب طلب کرلیتے ہیں ۔

درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، وزارت پیٹرولیم، وزارت خزانہ ودیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی لیکن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملکی قوانین کے برعکس کیا گیا۔
 

مزیدخبریں