قوت مدافعت بڑھانے کے لئے کن باتوں  پر  عمل لازمی ہے؟ماہرین نے بتا دیا

19 Aug, 2021 | 10:55 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)قوت مدافعت کمی  بے شمار بیماریوں کا سبب بنتی ہے اس لیے یہ بات انتہائی اہم ہے کہ اس کی مضبوطی کیلئے ہمیں پہلے ہی اقدامات کرلینے چاہئیں۔

 تفصیلات کے مطابق ا نسان کا طرزِ زندگی اور خوراک مدافعتی نظام پر بہت اثر انداز ہوتی ہے،  مدافعتی نظام بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور اگر بیمار ہوجائیں تو اس سے صحت یاب ہونے میں مدد دیتا ہے۔نیند، ورزش اور ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ مناسب خوراک کا استعمال بھی امراض کے خلاف لڑنے میں بھرپور مدد دے سکتا ہے۔ کھانے پینے کی کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جن میں غذائیت بہت کم ہوتی ہے اور ان کا زیادہ استعمال آپ کو موٹاپے، ذیابیطس اور دوسرے دائمی امراض کا شکار کر سکتا ہے۔

 طبی ماہرین کے مطابق پھلوں، سبزیوں، اناج، لحمیات، خشک میوہ جات اور بیجوں کا مناسب استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط رکھتا ہے۔

اسی طرح سافٹ ڈرنکس مشروبات میں چینی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ موٹاپے کے علاوہ  کئی دائمی امراض  کا سبب ہے۔ چینی کا بہت زیادہ استعمال سوزش (inflammation) میں اضافہ کرتا ہے جس سے امراض سے لڑنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔مشروبات ہی نہیں بلکہ فروزن فوڈز یعنی جمے  ہو ئے کھانے بھی خطرے سے خالی نہیں۔ 

مزیدخبریں