امریکی بلاگر سنتھیا رچی پراسرار طور پر اپنے گھر میں بےہوش

19 Aug, 2021 | 09:32 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پراسرار طور پر اپنے گھر میں بےہوش پائی گئیں۔

 پولیس کے مطابق سنتھیارچی اپنےفلیٹ میں بےہوش پائی گئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتھیا رچی کو نشہ آور چیز دی گئی ہے، ان کا معدہ واش کردیا گیا ہےمعدےسے نکلنے والا مواد تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔ ہوش میں آ کر سنسنی خیز بیان دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ایک فلیٹ میں مقیم امریکی نژاد فلم ساز اور بلاگر سنتھیا رچی نے ہوش میں آنے کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ دو بھارتی شہریوں نے انھیں نشہ آور چیز دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سنتھیا نے بتایا دو بھارتی شہری ان کے اپارٹمنٹ میں آئے تھے، انھوں نے کہا کہ میں پاکستان میں کام نہ کروں، اس کے بعد بھارتی شہریوں نے انھیں کوئی نشہ آور چیز دی۔

ادھر پولی کلینک کے ذرائع نے بتایا کہ سنتھیا رچی کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سنتھیا کی حالت تسلی بخش ہے تاہم غنودگی طاری ہے۔


 

مزیدخبریں