سیر و تفریح کیلئے لیجانے والے بھائی کی سگی بہن سے زیادتی

19 Aug, 2021 | 05:30 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: معاشرے میں چوری، ڈکیتی، زہزانی، زیادتی اور قتل جیسی سنگین وارداتوں نے حالات خراب کررکھے ہیں،خواتین کی عصمت دری، آبرویزی و قتل کے لرزہ خیز واقعات بھی معمول کا حصہ بن چکے ہیں۔ سگے بھائی نے اپنے بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق حالات اس قدر نامساعد ہوچکے ہیں کہ خواتین، بچے، بچیاں غیرمحفوظ ہیں،انسانی روپ میں چھپے بھیڑیئے تاک میں رہتے ہیں کہ اپنی جنسی ہوس پوری کرنے کے لئے کس کونشانہ بنایا جائے، قانون بنانے والے ادارے ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے متحرک ہیں مگر اثرورسوخ اور سیاسی شخصیات کا ہاتھ سر پر ہونے کی وجہ سے بچ جاتے ہیں یا پھر پولیس میں ایسے عناصر شامل ہیں جو ملزمان کی خدمات اور  تلوے چاٹ رہے ہیں، غریب کی داد رسی کی یقین دہانی اور انصاف فراہم کرنے کا جھوٹا وعدہ کرکے ملزمان سے رشوت لے کر باعزت بری کردیاجاتا ہے۔

 سوات میں ملاکنڈ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سگے بھائی نے اپنے بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنی بہن کو سیر کیلئے مدین لے کے آیا تھا۔ بہن نے تھانہ ناگوال میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میرے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور ایک بھائی ہے، ملزم سیر و تفریح کے بہانے مجھے مدین لایا اور ہوٹل میں میرے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

متاثرہ خاتون نے اپنی بہن اور بہنوئی سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس نے خاتون کا طبی معائنہ کرانے کے بعد میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں