گریٹر اقبال پارک واقعے کی انکوائری کے لئے اہم اقدام

19 Aug, 2021 | 04:08 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ پیش آنے وا لے  افسوسناک  واقعے کی انکوائری کیلئے آئی جی پنجاب نے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

کمیٹی کے کنوینر ایڈیشنل آئی جی سردار علی خان جبکہ  ڈی آئی جی یوسف ملک اور ایس ایس پی اسماعیل امجد کمیٹی کا حصہ ہیں۔

 انکوائری کمیٹی اس  بات کا تعین کرے گی کہ وقوعہ کے وقت پولیس کا رسپانس کیسا تھا    اورگریٹر اقبال پارک میں سکیورٹی کے کیا انتظامات تھے،  ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر  کی کیا وجہ ہے،کمیٹی پولیس کی کوتاہی اورغلطی کا تعین بھی کرے گی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز ساجدکیانی نے متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم کےگھر  جا کر لڑکی سے ہمدردی کا اظہارکیا  انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

 واضح رہے کہ لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یوم آزادی پر 14 اگست کے روز شرمناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں 400 منچلوں نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرام خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ دیے، ہوا میں اُچھالتے رہے،   دست درازی  کے شرمناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنےآگئی۔

مزیدخبریں