ویب ڈیسک: امریکا دنیا کی ہر چیز کا مالک نہیں۔۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کا ریمارک بھی وائرل ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق بش کے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ امریکا کے طویل عرصے تک دنیا کا اخلاقی جج رہنے کے بعد اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ہر چیز کا مالک نہیں ہے۔ افغان عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے۔
انہوں نے اپنے اس پیغام کے ساتھ سابق صدر جارج بش کی ویڈیو بھی منسلک کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بش نے ویڈیو میں کہا تھا کہ ہماری فوج، ہمارے اتحادیوں اور بہادر افغان جنگجوؤں کی کوششوں کے ذریعے طالبان کی حکمرانی ختم ہو گئی ہے، لیکن افغان عوام کے حوالے سے ہماری ذمہ داریاں ابھی ختم نہیں ہوئیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس ملک میں ایک نئے دور کی داغ بیل ڈال رہے ہیں جس انسانی حقوق اور انسانی وقار کا دور دورہ ہوگا۔