نئی دہلی: انتہاپسند رویہ ، کورونا وبا کی خراب صورتحال، گرتی معیشت اور مہنگائی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی مقبولیت کو لےڈوبی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونیوالے سروے میں اگلے وزیراعظم کے انتخاب کے طور پر بھی نریندر مودی کا گراف نیچے آیا گیا ہےاورمودی کی مقبولیت میں 40 فیصد کمی ہوگئی ہے جو مزید کم ہو کر 24 فیصد پر آگئی۔11فیصد افراد نے اگلےوزیراعظم کے طور پر اترپردیش کےوزیراعلیٰ یوگی ادیتیا ناتھ کی حمایت کی جبکہ 10 فیصد افراد نےراہول گاندھی کی حمایت کی اور 8 فیصد افراد نے اردند کجریوال کےحمایت کی ہے۔
گزشتہ سال نریندرمودی کی مقبولیت 66 فیصد تھی لیکن کورونا وبا کی خراب صورتحال، گرتی معیشت، مہنگائی، اقلیتوں پر مظالم کے بعد مودی کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آنا شروع ہوگئی جو جنوری 2021 میں 38 فیصد پر آگئی تھی اور اب 24 فیصد پر آگئی ہے۔
سروے میں 36 فیصد افراد کی جانب سے نریندرمودی کی کوروناوبا سےنمٹنے کی پالیسی کو بہتر قرار دیاجبکہ 30 فیصد نے خراب قرار دیا۔29 فیصد افراد نے سپریم کورٹ میں ایودھیا میں رام مندر سے متعلق فیصلے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ بھارت میں ہونیوالے سروےمیں 69 فیصد افرادکا کہنا تھاکہ ان کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے جبکہ 17 فیصد افراد نے اپنی نوکری جانے کی شکایت کی ہے۔