کویت کا پاکستان کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

19 Aug, 2021 | 12:28 PM

ویب ڈیسک: کویت نے پاکستان اور بھارت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کی کابینہ نے پاکستان، بھارت، مصر سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے لیے براہ راست پروازیں کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ کویتی کابینہ نے اپنے اجلاس کے دوران پاکستان، بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے لیے براہ راست پروازیں کھولنے پر اتفاق کیا۔
کویتی حکام نے کہا کہ پروازوں کے دوران کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔ فیصلے میں نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا بھی شامل ہیں جہاں پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
ان ممالک کے لیے براہ راست پروازیں اگلے اتوار کو کھول دی جائیں گی تاہم وزرا کونسل اپنے اجلاس کے دوران کچھ معاشی مسائل اور کورونا سے لڑنے کی فائل سے متعلق دیگر بات چیت کرے گی۔ 

مزیدخبریں