مینار پاکستان واقعہ، سکیورٹی گارڈ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

19 Aug, 2021 | 03:22 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کیساتھ درست درازی کے واقعے کے وقت ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کے دن لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع تھی، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں، اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی، خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، لڑکی  ٹک ٹاکر سے دست درازی کا خوفناک واقعہ 3 روز بعد سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا۔

وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پر ہجوم کے حملے اور ہراسانی کے افسوسناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا،  وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، جس کے بعد سے پولیس مجرموں کی تلاش میں مصروف ہے یہاں تک کہ عاشورہ کے فرائض کے باوجود پولیس مجرموں کی شناخت اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے ویڈیو کلپس اور دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہے۔

 دوسری جانب مینار پاکستان پر لڑکی کیساتھ درست درازی کے واقعے کے وقت موجود سکیورٹی گارڈ کا ویڈیو بیان سامنے آگیا، مینار پاکستان ڈیوٹی پر تعینات سکیورٹی گارڈ کا کہنا ہےکہ لڑکی عجیب وغریب  اشارے کر رہی تھی، لڑکوں نے جب حملہ کیا تو کچھ لڑکوں نے لڑکی کو ہجوم سے باہر بھی نکالااور ٹک ٹاکر کو  باہر نکلنے کا موقع  ملا۔  

مزیدخبریں