ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نونہالوں سے ہاتھ ہوگیا

نونہالوں سے ہاتھ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) شہرمیں پولیو وائرس ٹائپ ون کے کیسز سامنے آئے لیکن حالیہ مہم کے دوران بچوں کو پولیو وائرس ٹائپ ٹو سے بچائو کی ویکسین پلا دی گئی۔ پانچ برس عمر تک کے بچوں کو ٹائپ ون سے بچائو کی ویکسین نہ دیئے جانے سے وائرس کا خطرہ مزید بڑھ گیا ۔

لاہور کے سیوریج میں پولیو وائرس ٹائپ ون کی موجودگی کے باوجود اس سے بچاؤ کی ویکسین ہی بچوں کو نہ پلانے کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ 2 برسوں سے پولیو وائرس ٹائپ ون کی شہر کے سیوریج میں مسلسل موجودگی سامنے آرہی ہے۔

رواں برس بھی پولیو کے تین کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے دو بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں وہ بھی پولیو وائرس ٹائپ ون کا شکار بنے لیکن حکومت کی جانب سے پولیو سے بچاو کیلئے حالیہ چلائی جانے والی مہم کے دوران لاہور سمیت صوبے بھر کے بچوں کو پولیو وائرس ٹائپ ٹو سے بچاو کی ویکسین پلا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیو وائرس ٹائپ ٹو پوری دنیا سے سال 2016 میں ختم ہوچکی ہے لیکن راولپنڈی اورمظفر گڑھ میں پولیو وائرس ٹائپ ٹو کی موجودگی سامنے آنے کے بعد ٹائپ ون کو چھوڑ کر صوبے بھر کے بچوں کو پولیو وائرس ٹائپ ٹو سے بچاو کی ویکسین پلائی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں پولیو وائرس ٹائپ ون سے بچاؤ کی ویکسین بچوں کو نہ پلانے سے پولیو کا خطرہ سنگین تر ہوگیا ہے لیکن محکمہ صحت کے حکام ٹائپ ون سے بچاؤ کی ویکسین پلانے کلئے نومبر میں مہم چلانے پر غور کر رہے ہیں ۔
محکمہ صحت کی پھرتیاں، پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو وائرس ٹائپ ٹو کی ویکسین پلادی گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer