(سعود بٹ) نیب میں صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی پیش ہوگئے، کہتے ہیں کہ تقرر و تبادلوں کا اختیار میرے پاس نہیں بلکہ سرکاری افسران کے پاس موجود،،نیب کو جواب جمع کروا دیا دوبارہ بلائیں گے تو ضرور پیش ہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق انصر مجید خان پر تقرریوں، تبادلوں کے حوالے سے شکایات پر طلب کیا گیا تھا۔انصر مجید پر الزام ہے کہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسوٹی ٹیوشن میں تبادلوں میں بے ضابطگیاں کی گئیں۔ صوبائی وزیر لیبر انصر مجید کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تجا کہ ہم تمام اداروں کو جوابدہ ہیں۔کچھ غلط فہمیاں تھیں جنہیں دور کرنے کے لئے ہم آج یہاں آیا ہوں۔اپنے متعلق لگنے والے تمام الزامات کا جواب دیا ہے۔
صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان نے کہا کہ تقرر و تبادلوں کا اختیار سوشل سیکورٹی کمشنر اور وائس کمشنر کا اختیار ہے.مجھے نیب نے کوئی سوالنامہ یا دوربارہ طلبی کا نہیں ہے جب بلائیں گے حاضر ہوں گا۔نیب آفسران کا رویہ بہت اچھا تھا چائے اور بسکٹ سے تواضع کی گئی۔
نیب ذرائع کے مطابق انصر مجید خان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جس کے بعد ان کی آئندہ طلبی کے حوالے سے فیصلہ لیا جائے گا۔
صوبائی وزیر انصر مجید خان نیب میں پیش
19 Aug, 2020 | 10:03 PM