مسجد وزیر خان میں شوٹنگ, محکمہ اوقاف نے بڑا حکم نامہ جاری کردیا

19 Aug, 2020 | 07:35 PM

Malik Sultan Awan

(شاہد ندیم) محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب نے مسجد وزیر خان میں عکسبندی کے بعد پنجاب بھر کے مزارات اور مساجد میں شوٹنگ پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے مساجد اور مزارات میں فلم اور ڈرامے کی شوٹنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ اوقاف کے زیرسرپرستی مزارات اور مساجد میں کسی بھی خاتون پر کوئی بھی سین عکسبند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد یا مزارات پر کوئی سین عکسبند کیا گیا تو متعلقہ مینیجر اور زونل ایڈمنسٹریٹر ذمہ دار ہوگا۔ اس کے علاوہ مسجد یا مزار پر کسی دستاویزی فلم کی اجازت شعبہ مذہبی امور کی مشاورت سے مشروط ہوگی۔ یاد رہے کہ 544 مزارات اور 437 مساجد محکمہ اوقاف کے زیر انتظام ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی جانب سے لاہور کی وزیر خان مسجد میں میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا اور لوگوں نے مسجد کا تقدس پامال کرنے پر دونوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر معافی مانگ لی تھی۔

مزیدخبریں