(حافظ شہباز علی) پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے سابق اولمپئین نوید عالم پر دس سال کی پابندی لگادی، نویدعالم نے پابندی کو مسترد کردیا۔
آئین کی خلاف ورزی، متوازی تنظیم بنانے، پی ایچ اے کے نام کا غلط استعمال کرنے کی پاداش میں سابق اولمپئین نوید عالم پر پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے دس سال کی پابندی عائد کردی، نوید عالم دس سالہ پابندی کے دوران ہاکی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔
پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل (ر) آصف ناز کھوکھرکا کہنا تھا کہ نوید عالم مسلسل ہاکی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ پی ایچ ایز کی متوازی تنظیموں کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
دوسری جانب سابق اولمپئین نوید عالم نے پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بلائے بغیر پابندی لگائی گئی میں اس کا مقابلہ کروں گا۔
واضح رہے پی ایچ ایف آئین کے مطابق سابق اولمپئین نوید عالم کو اپیل کا حق حاصل ہے، نوید عالم صدر پی ایچ ایف کے پاس اپیل کریں گے جس پر وہ انکوائری کمیشن تشکیل دیں گے جو معاملے کی انکوائری کرے گا۔
سابق اولمپئین پر دس سال کی پابندی عائد
19 Aug, 2020 | 06:58 PM
Read more!