(سعید احمد سعید)5لاکھ روپے کےعوض ریلوے میں سب انجینئرنگ کی نوکری بکنے لگی، محکمہ ریلوے میں جعل سازی سے نوکری دلوانے والے گروں کا انکشاف ہوا ہے، بھرتیوں کے نام پر محکمہ ریلوے کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔
محکمہ ریلوے میں جعل سازی سے نوکری دلوانے والے گروں کا انکشاف ہوا ہے، لاہور اور بہالپور کے رہائشی دھوکہ دہی کے شکار متاثرہ نوجوان محکمہ ریلوے کا نام استعمال کرتے ہوئے جعل ساز ٹولے کی نشاندہی کے لیے ریلوے ہیڈکوارٹر پہنچ گئے۔ سمن آباد کے رہائشی محمد نعیم نے جعل سازوں کے خلاف نواں کوٹ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی۔
محمد نعیم کا کہنا تھا کہ میرے ہمسائے جمشید اور پرویز نے ریلوے میں نوکری دلوانے کا جھانسا دیا، ہمسائے کے ذریعے ریلوے میں سرکاری نوکری کے لیے یوسف کاظمی نامی شخص کو ساڑھے تین لاکھ روپے دئیے، ایک سال کے انتظار کے بعد لیٹر دیا جو جعلی نکلا، پیسے واپس نہ ملنے پر ایف آئی آر درج کروائی۔
بہالپور کے رہائشی محمد ریحان کا کہنا تھا کہ یوسف کاظمی کو ساڑھے تین لاکھ روپے دئیے مگر تاحال پیسے واپس نہیں ملے، پیسوں کی واپسی کے مطالبہ پر یوسف کاظمی نے چیک دیا جو بانس ہو گیا، متاثرہ نوجوانوں نے اپیل کی پولیس حکام جعل ساز گروں کو گرفتار کرکے پیسے واپس دلوائیں جائیں۔