پی سی بی کا کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اور قدم

19 Aug, 2020 | 06:03 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-2021 کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی،  کوچنگ پینل کا اعلان ہوتے ہی ٹیموں کی ڈرافٹنگ کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

کوچنگ پینل کی تشکیل کے بعد کھلاڑیوں کو ٹیموں سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تعداد 16 سے بڑھا کر 20کرنے پر غور جاری ہے، ستمبر کے آخری ہفتے میں نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے سیزن کا آغاز کیا جائے گاجبکہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے قائد اعظم ٹرافی شروع ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ستمبرکے دوسرے ہفتے میں صوبائی ٹیموں کے تربیتی کیمپ شروع کرنے کی تجویز ہے،سینٹرل پنجاب کا ابتدائی کیمپ لاہور میں لگایا جائےگا۔
سدرن پنجاب کے کیمپ لیے لاہور اور ملتان کے نام زیر غور ہیں،سندھ کا کیمپ کراچی، ناردرن کا کیمپ راولپنڈی اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔ خیبر پختونخواہ کا کیمپ پشاور، بلوچستان کا کیمپ کوئٹہ یاملتان میں لگانے کی تجویز ہے۔ ابتدائی کیمپس کے بعد ٹیمیں ایونٹس کے مقامات پر منتقل ہوجائیں گی۔ ٹیموں کی ڈرافٹنگ ، تربیتی کیمپس اور ایونٹس کے شیڈول کا اعلان آئندہ چندروز میں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں