ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میزبان عفت عمر کا متنازع ٹوئیٹ ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ

میزبان عفت عمر کا متنازع ٹوئیٹ ،سوشل میڈیا پر ہنگامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اداکارہ و میزبان عفت عمرکئی برس تک پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد آجکل مکمل طور پر میزبانی کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں حکومت پاکستان کی جانب سے ملک کیلئے خدمات انجام دینے والی شخصیات کیلئے ایوارڈ کا اعلان کرنے پر کہا ہے کہ ایسا صرف پاکستان میں ہوسکتا ہے کہ مبینہ طور پر ہراسانی میں ملوث شخص کو ایوارڈ سے نوازا جائے۔

  عفت عمر نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر بغیر کسی کا نام لیے لکھا صرف پاکستان میں یہ ممکن ہے کہ حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر ہراسانی میں ملوث شخص کو ایوارڈ دیاجائے۔ اس کے ساتھ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

  عفت عمر نے اپنے ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس شخص کے بارے میں کہہ رہی ہیں تاہم ان کی ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورلوگوں نے اندازہ لگاتے ہوئے کہا کہ عفت عمر گلوکارعلی ظفر کے بارے میں بات کررہی ہیں۔کیونکہ گزشتہ ہفتے یوم آزادی کے موقع پر صدر پاکستان کی جانب سے ملک کے لیے خدمات انجام دینے والی 184 شخصیات کے سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں گلوکار علی ظفر کا نام بھی شامل تھا۔

  واضح رہے کہ دو سال قبل 2018 میں گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان طویل قانونی جنگ ہوئی۔ بعد ازاں علی ظفر نے دعویٰ کیا کہ میشا شفیع اپنے الزامات کو ثابت نہیں کرسکیں، عدالت نے ان کا کیس خارج کردیا اور علی ظفر یہ کیس جیت چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer