ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کی موجیں ختم

اساتذہ کی موجیں ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے سکولوں میں موجود اضافی اساتذہ کے تبادلے کرنے کا فیصلہ کرلیا، طلبا کی ضرورت سے اضافی اساتذہ کو سکول انفارمیشن سسٹم سے فارغ کرکے ضرورت کے حامل سکول میں تعینات کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں، طلبا کی ضرورت سے زائداساتذہ کو سکول انفارمیشن سسٹم سے فارغ کرکے ضرورت کے حامل سکول میں تعینات کر دیا جائے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق تمام سکول ہیڈز تبادلہ وتعینات ہونیوالے اساتذہ کا اندراج 3 روز کے اندر اندر مکمل کریں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ معذور اساتذہ کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا سرٹیفکیٹ مہیا کرنا ہوگا جبکہ ایجوکیشن اتھارٹیز تبدیل ہونیوالے اساتذہ کے آرڈرز کی دستخط شدہ کاپیاں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس کو جمع کروائیں گے۔عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں ریشنلائزیشن کے ذریعہ 5 ہزار اساتذہ کے تبادلے کر دیئے گئے، ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ کو آن لائن سیس کے آرڈرز بھی ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریشنلائزیشن کے تحت صوبہ بھر میں 20 ہزار سے زائد اساتذہ کے تبادلوں کا امکان ہے، پالیسی کے تحت مرد اساتذہ کا 15 کلومیٹر کی حدود میں موجود سکول میں تبادلہ ہوسکے گا جبکہ خواتین اساتذہ کا 10 کلومیٹر کی حدود میں موجود سکول میں تبادلہ کیا جائے گا۔

پنجاب ٹیچرز یونین نے اساتذہ کی ریشنلائزیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریشنلائزیشن کے تحت تبادلے کرنے سے قبل اساتذہ یونین سے مشاورت کرنا چاہیے تھی، ریشنلائزیشن کے حوالے سے اساتذہ کیلئے فوری شکایت سیل بنایا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer