ڈی جی پی ایچ اے کا گریٹر اقبال پارک کا دورہ

19 Aug, 2020 | 02:51 PM

Azhar Thiraj

درنایاب : ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی  نے  گریٹراقبال پارک کا دورہ کیا ہے،انہوں نے پارک انتظامیہ اورافسران کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانےکی ہدایت کردی ۔


ڈی جی پی ایچ اے  گریٹر  اقبال پارک پہنچ گئے، دورے کے دوران انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر مدثر اعجاز،پراجیکٹ ڈائریکٹر فرحت عباس،ڈائریکٹر انجینئرنگ اور دیگر افسران موجود تھے،ڈی جی نے پارک میں موجود نیشنل ہسٹری میوزیم اورتاریخی چیزوں بارے میوزیم انتطامیہ سے بریفنگ لی۔

پارک میں سیکورٹی ،عوام کے لیےفراہم کردہ سہولیات اورانتظامات کا مکمل جائزہ لیا گیا ، ڈی جی پی ایچ اے نےگریٹر اقبال پارک میں میاواکی جنگل کا بھی دورہ کیا،ڈی جی جواد احمد قریشی نے درختوں اور پودوں کی نگہداشت کےحوالےسےافسران کو ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا کہ پودوں اور درختوں کی نگہداشت میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کرنےوالےملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ پارک میں موجود فوڈ کورٹ،بگی ٹریک،پارکنگ، فائی ،ڈانسنگ فاوٹین اور پلانٹرز کی مزید خوبصورتی کیلئےاقدامات کیےجائیں۔

یاد رہے سیروسیاحت کیلئے ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی جگہ کو چھونے کی صورت میں ہاتھ صابن سے اچھی طرح 40 سیکنڈ تک دھوئیں، سیر کے دوران بغیر ہاتھ دھوئیں، آنکھوں، ناک اور منہ کو چھونے سے مکمل پرہیز کریں، تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں اور ملازمین کے لیے ہیڈ سینی ٹائزر،ماسک لازمی رکھا جائے۔زیادہ رش والے مقامات پر موجود سب ہی لوگ ماسک لازمی پہنیں گے، سماجی فاصلے کو قائم رکھنے کے لیے آن لائن ٹکٹ اور بکنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق سیر و سیاحت کے لیے وقت مقرر کیا جائے اوررات کی نسبت دن کے وزٹ کو ترجیح دی جائے، کسی بھی سیرگاہ پر جگہ کے لحاظ سے 60 فیصد لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت دی گی، چھوٹے بچے، بزرگ اور حاملہ خواتین گھر پر رہیں، تما م سیاحتی مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر جگہ جگہ آویزاں کی جائیں۔

مزیدخبریں