ساون کی برکھا رت کا شہرکی فضاؤں پر راج

19 Aug, 2020 | 02:38 PM

Shazia Bashir

 راؤ دلشاد حسین: ساون کی برکھا رت کا شہر کی فضاؤں پر راج رہا، شہر میں کہیں موسلادھار بارش سے جھل تھل ایک ہوگیا تو کہیں بوند ا باندی  سے  چرند پرند سبھی کوحبس زدہ گرمی سے کسی حد تک تونجات مل گئی، موسلادھار  بارز سے نا صرف حبس کا زور تو ٹوٹ گیا ، نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ہی شہر فضاؤں کو  سرمئی بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لیا، موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے جاری رہا تونشیبی علاقوں میں جھل تھل ایک ہوگیا۔ لوئر مال، اسلام پورہ، گلشن راوی، فیروزپور روڑ، اچھرہ، جیل روڑ، شادمان، شاہ جمال، ریس کورس، گڑھی شاہو ڈیوس روڑ،  گلبرگ اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری رہاتو موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔

 

بارش اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت خاصی حد تک گر گیا تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سسٹم شہر میں آئندہ 72  گھنٹوں کے دوران بھی موجود رہے گا جو مزید بارش کا سبب بھی بنے گا۔

       

بارش کے بعد شہر کا درجہ حرارت اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی، وہیں بارش کے بعد شہر کے دیگر نشیبی علاقوں کی طرح اولڈ کلب روڈ پر بھی پانی جمع ہوگیا، نکاسی آب نہ ہونے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا، اولڈ کلب روڈ مال روڈ کو ڈیوس روڈ سے منسلک کرنے والی اہم شاہراہ ہے۔

 

شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش سے قبل واسا دعوی اور وعدے کرتا ہے مگر بارش کے بعد اس کے دعوی اور وعدوں کا پول کھل جاتا ہے، شہریوں نے اولڈ کلب روڈ سے فوری طور پر نکاسی آب یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں