فوڈ اتھارٹی کا ٖ مشروب ساز فیکٹری پر چھاپہ، 715 لیٹر ڈرنکس تلف

19 Aug, 2020 | 08:25 AM

Shazia Bashir

رنگ روڈ (عمران یونس) فوڈ اتھارٹی کی رنگ روڈ پر کارروائی، جعلی ڈرنکس تیارکرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، 715لیٹر جعلی ڈرنکس تلف کر دیں۔

 

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے لاہور رنگ روڈ پر واقع جعلی کاربونیٹیڈ ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پر ریڈ کی، چھاپے کے دوران ٹیموں نے715 لیٹر جعلی ڈرنکس،2 ہزار خالی بوتلیں،300 لیٹر سیرپ،2 فلنگ مشینیں،4 سلنڈراور بھاری مقدار میں جعلی لیبلز بھی برآمد کئے۔

 

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں1475 مقامات کی چیکنگ کے دوران57  سیل اور125 فوڈ پوائنٹس کو بھی جرمانے کئے  اور  6فوڈ پوائنٹس کی پروڈکشن اصلاح ہونے تک بنداورملاوٹ کرنے پر ایک کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔

 

موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریوں نے 21 ملک شاپس، 271 دودھ بردار گاڑیوں میں 2 لاکھ 47 ہزار530 لیٹر دودھ چیک کیا اور سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پرالفہد، انوار سدرہ، فیض قندھاری ملک شاپس، حاجی چسکا پوائنٹ اور جاوید مرچ چکی یونٹ کو بھی سیل کیا گیا۔ 

  اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے5 مقامات کو سیل،93 کو جرمانے اور ایک فوڈ پوائنٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی۔ ٹیموں نے21فوڈ پوائنٹس سے سیمپلز لیبارٹری تجزیے کے لیے بھی حاصل کئے۔ موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریوں نے 17ملک شاپس، 260 دودھ بردار گاڑیوں میں 2 لاکھ 49ہزار830 لیٹر دودھ چیک کیا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور ڈویژن میں ناقص انتظامات پر مہر سپوک پان شاپ،حاجی افضل پان شاپ،ہپی فوڈز(قلفی شاپ)اور مہر پان شاپ کو سربمہر کیا گیا۔ ملاوٹی دودھ کی فروخت پر ہجویری ملک شاپ،شہنشاہ،محمد عاشق پہلوان اورمظہر ملک شاپس کو بھی سیل کر دیا گیا۔ عرفان میمن کے مطابق 6ہزار 176لیٹر ملاوٹی دودھ،70کلو گوشت،گھی اور دالیں بھی تلف کی گئیں۔

مزیدخبریں