گوہراعجاز کا جناح ہسپتال کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا اعلان

19 Aug, 2020 | 10:03 AM

Sughra Afzal

جیل روڈ(زاہد چودھری) چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناح ہسپتال گوہراعجاز کا انقلابی اقدام، جناح ہسپتال کے تمام شعبوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا فیصلہ، گوہراعجاز نے تمام شعبوں کے پروفیسرز، ڈاکٹرز کے ساتھ میٹنگز کا آغاز کردیا۔

انہوں نے کہاکہ ہرشعبے کی اپ گریڈیشن کیلئے آلات فراہم کریں گے۔ جون 2021ء تک فرینڈز آف جناح کے تعاون سے ہرشعبے کو جدید طبی سہولتوں کا حامل بنائیں گے۔

  گوہر اعجاز نے ہسپتال کو مزید دو نئی لفٹس بطورعطیہ دینے کا بھی اعلان کیا، چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناح ہسپتال گوہر اعجاز نے جناح ہسپتال کو شہر کی بہترین علاجگاہ بنانے کے مشن کا آغاز کر دیا۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں کی اپ گریڈیشن اور جدید مشینری اور طبی آلات سے آراستہ کرنے کیلئے مرحلہ وار تمام شعبوں کے پروفیسرز سے میٹنگز کا آغازکردیا۔ 

پروفیسرآف انستھزیا ڈاکٹراشرف ضیا نے بریفنگ دی۔ گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار تمام شعبوں کے سربراہان سے ملکر ان کی ضروریات معلوم کی جائیں گی اور فرینڈز آف جناح کے تعاون سے جدید طبی آلات اور مشینری فراہم کی جائے گی۔

گوہراعجاز نے کہا کہ ہسپتال میں روبوٹک سرجری، فالج کے مریضوں کیلئے سٹروک سنٹر، پین مینجمنٹ کلینک سمیت ریڈیوتھراپی یونٹس سمیت جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کا مشن جون 2021 ء تک مکمل کیا جائے گا۔ چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہراعجاز نے کہا کہ آئی سی یو کی استعداد کار کو دوگنا کیا جائے گا۔ 

گوہراعجاز نے ہسپتال کو مزید 2 نئی لفٹس بطورعطیہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ 

 

مزیدخبریں