خون سفید ہوگیا، غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

19 Aug, 2019 | 11:27 PM

Arslan Sheikh

( عابد چودھری ) سمن آباد میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے بھائی نے فائرنگ کر کے بہن اور بہنوئی کو قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار جبکہ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔

غیرت کے نام پر قتل کی دوہری واردات کا واقعہ سمن آباد کے علاقے رسول پارک میں پیش آیا۔ جہاں کائنات اور اس کا شوہر اسد اپنے ماموں کے گھر کھانے کی دعوت پر مدعو تھے کہ اسی دوران لڑکی کا بھائی گل شیر بھی موقع پر آن پہنچا۔ ملزم گل شیر عرف گلو نے اندھا دھند فائر نگ کر کے اسد اور کائنات کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی اور گوجرانوالہ میں رہائش پزیر تھے جبکہ ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں