( سٹی 42 ) لاہور کے سرکاری تعلیمی اداروں میں دی جانے والی تعلیم کا ایک بار پھر بھانڈا پھوٹ گیا، نویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوگیا، لاہور کے 48 فیصد بچے ناکام رہے۔
مارچ میں لیے جانے والے نویں جماعت کے امتحانات کا نتیجہ آگیا۔ سائنس گروپ میں ایک لاکھ 94 ہزار پانچ سو دس لڑکے لڑکیوں نے شرکت کی۔ جن میں سے ایک لاکھ تیرہ ہزار چودہ طالبعلم پاس ہوئے، پاس ہونے والے کا تناسب 58.10 فیصد رہاجبکہ آرٹس گروپ میں 76ہزار نو سو سینتیس طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ جن میں سے 28 ہزار تین سو چھتیس لڑکے لڑکیاں کامیاب ہوئے، پاس ہونے والے بچوں کا تناسب 36.83 فیصد رہا۔
نویں جماعت کے امتحانات میں مجموعی طور پر 27 ہزار چھ سو ننانوے امیدواروں نے حصہ لیا۔ جن میں سے ستائیس ہزار چودہ سو سینتالیس بچے ظاہر ہوئے،پاس ہونے والے بچے 14 ہزار تیرہ سو پچاس ہیں جبکہ مجموعی طور پر کامیاب ہونے والے بچوں کا تناسب 52.07 فیصد رہا۔