بیوروکریسی کا ناروا سلوک، پی آئی ٹی اراکین پھٹ پڑے

19 Aug, 2019 | 06:13 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) پارٹی کارکنوں کے مسائل، بیوروکریسی کی جانب سے ناروا سلوک، پی ٹی آئی اراکین پھٹ پڑے، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز احمد نے کارکنوں کے گلے شکوے گورنر پنجاب تک پہنچا دیئے۔

تحریک انصاف پنجاب کی قیادت اور بیوروکریسی کے درمیان جاری سرد جنگ میں کارکنوں کے مسائل لٹک گئے ہیں۔ بیوروکریسی کی جانب سے جائز کاموں پر بھی شنوائی نہ ہونے پر پی ٹی آئی کارکن پریشان ہیں۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نےکارکنوں کے جائز کام نہ ہونے اور بیوروکریسی کے رویے پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر پنجاب نےبھی بیوروکریسی کے رویئے کو ناقابل قبول قرار دے دیا، گورنر پنجاب نے معاملہ وزیراعظم تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پی ٹی آئی قیادت معاملے کو وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے بھی رکھے گی۔

مزیدخبریں